34

اولڈ راوینز ایسوسی ایشن کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس اور سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ


اولڈ راوینز ایسوسی ایشن کے وفد کا سنٹرل پولیس آفس اور سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

،آئی سی سی
آئی سی سی پی او نے وفد سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد کیپٹل پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا،وفد نے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو آئی سی سی پی او کی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے سیف سٹی اسلام آباد کا مکمل دورہ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق اولڈ راوینز ایسوسی ایشن کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا،جہاں اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وفد کا خیر مقدم کیا، انہیں اسلام آباد کیپٹل پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا ،وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا بھی دورہ کیا، جہاں آئی سی سی پی او کی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے سینئر افسران کے ہمراہ وفدکا استقبال کیا ،انہوں نے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ،جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور انکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا، سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر،ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،ڈیٹا ہب یونٹ،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر،ای چالان سسٹم اور ” پکار- 15 ” ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں،انہوں نے شہر میں سیف سٹی کیمروں کی ورکنگ اور افادیت کے بارے میں بریف کرتے ہوئے وفدکو بتایا کہ سیف سٹی کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، وفد کو مزیدآگاہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر سیف سٹی پراجیکٹ کی کوریج شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دی جس میں مزید 10 فیصد کیا گیا،سیف سٹی کی سروسز کو شہر کے مختلف علاقوں سمیت اہم تجارتی مراکز، بلڈنگز، میٹروبس، ٹال پلازوں اور نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ،انہوں نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے وفد کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ،وفد نے اس اہم پروجیکٹ اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر آئی سی سی پی او اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں