41

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران104 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران104 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار۔

اسلام آباد قوی اخبار اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی ۔بہاولنگر اور پاکپتن کے رہائشی 4 ملزمان کے پیٹ سے 152 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد۔مزکورہ مُلزمان فلائٹ نمبر TG-350 کے زریعے بینکاک (تھائی لینڈ) جا رہے تھے۔
ایچ ڈی ہوٹل جیکب آباد سکھر کے قریب بلوچستان کے رہائشی ملزم سے 10 کلو چرس برآمد۔
اتحاد ٹاؤن کیماڑی کراچی کے قریب رکشہ میں موجود کراچی کی رہائشی خاتون سمیت ملزم گرفتار۔ملزمان کے قبضے سے 7 کلو چرس برآمد۔باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی میں خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ میں موجود 102آئس بھرے کیپسولز برآمد۔ملزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔چارسدہ روڈ پشاور کے قریب رکشہ میں موجود ٹول باکس میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد۔
مردان کا رہائشی مُلزم گرفتار۔
جی ٹی روڈ کامونکی گجرانوالہ کے قریب ٹریکٹر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ۔
38کلو 400گرام افیون،25کلو 200گرام چرس، 8کلو ممنوعہ کیمیکل اور 2کلو آئس برآمد۔
ر اولپنڈی کا رہائشی مُلزم گرفتار۔ سمبڑیال انٹرچینج سیالکوٹ کے قریب گاڑی میں موجود سہولت کاروں سمیت کراچی ، پشاور کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار۔ کراچی کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ اور پاؤں کے نیچے چھپائی گئی 800 گرام ہیروئن برآمد۔ملزم نے سیالکوٹ ائیر پورٹ سے شارجہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں