31

مری دو روزہ سالانہ جشن نزول قرآن مجید کی تقریبات اختتام پذیر

مری دو روزہ سالانہ جشن نزول قرآن مجید کی تقریبات اختتام پذیر

مری (ثاقب عباسی قوی اخبار) جامع مسجد معصومیہ کشمیر پوائنٹ میں دوروزہ سالانہ جشن نزول قرآن مجید کی تقریبات جی پی او چوک مری میں دعا کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں سجادہ نشین دربار وادی عزیز شریف چنیوٹ حضرت خواجہ محبوب الہیٰ مدظلہ العالی کے زیراہتمام پرگروام میں ملک بھر سے جید علما مشائخ اور مقتدر درگاہوں کے سجادہ نشینوں،خلفا عظام دربار عالیہ موہری شریف نے خصوصی شرکت کی مقررین نے قرآن مجید کی حرمت پر روشنی ڈالی پروگرام کے بانی قیوم پنجم الحاج حضرت خواجہ محمد معصوم رحمۃ اللہ علیہ کی دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ملک بھر سے مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور علما مشائخ نے سید الشہدا امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور محبوب سبحانی سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ کے اسوہ حسنہ بیان کیے جب کہ اس کے بعد کشمیر پوائنٹ سے لیکر جی پی او چوک تک ریلی بھی نکالی گئی اس موقع پر فضا اللہ ہو اللہ ہو کی صدائوں سے گونجتی رہی جلوس جب جی پی او چوک میں آیا تو مریدین نے گل پاشی کی اختتامی دعا حضرت خواجہ محبوب الہیٰ عالم اسلام نے کروائی جس میں انہوں نے ، اتحاد امت، مسلمہ ملکی سلامتی واستحکام پاکستان اور حاضرین کیلئے خصوصی دعا فرمائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں