گوجر خان ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی یونین کونسل جرموٹ میں منعقد جلسے میں شرکت،اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیا گیا،
راجہ جاوید اشرف، امیدوار ایم پی اے چوہدری اعظم
پرویز بھی اسپیکر کے ہمراہ موجود تھےاس موقع پر حاجی مہدی خان مرحوم کی تمام برادری، چوہدری جاوید، چوہدری مختار، چوہدری توحید ، چوہدری افتحار، پروفیسر انجم ایوب، حافظ آصف، مرزا خاور، فیصل قریشی، یاسر مغل، محمود مغل نے پوری برادری کے ساتھ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے والہانہ استقبال پر جرموٹ کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا عوام کی بے پناہ محبت اور پیپلز پارٹی پر اعتماد ہمارے عزم و حوصلے کو مزید تقویت بخشتے ہیں۔ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے انہیں پورا کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ گوجر خان کی ترقی میری ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ عوام کو ان کی دہلیز تک ہر سہولت مہیا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی ہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے سفر میں ہمارے ساتھ جڑنے والا ہر فرد ہمارے لیے اہم ہے۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے افراد کے مسائل کے حل کو بھی ممکن بنایا جائے گا۔