پاکستان کی خدمت کیلئے مغل برادری ہرسطح پر کوشاں ہے۔ سرفراز مغل
انٹرنیشنل مغل الائنس کے سینئیر نائب صدر انجینئر ارشد مغل کی اسلام آباد آمد کے موقع پر تفصیلی گفتگو
گوجرانولہ، لاہور ،جہلم، محراب پور ،سندھ، بلوچستان ،گلگت بلتستان ،آذاد کشمیر بلکہ بیرون ممالک میں بھی بڑے اجتماعات ہورہے ہیں ۔
اسلام آباد(۔ ) ممتاز تاجر رہنما و تنظیم مغلیہ پاکستان کے رہنما سرفراز مغل نے کہا ہے کہ مردم شماری کے مطابق مغل برادری تعداد میں پاکستان کی سب سے بڑی برادری ہے جو کہ وطن عزیز پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور خدمت کیلئے ہر ممکنات سطح پر پورے جوش و جذبہ سے کوشاں ہے یہ گفتگو کامونکی سے تشریف لائے ہوئے نامور مغل رہنما انٹرنیشنل مغل الائنس کے سینئیر نائب صدر ، تنظیم مغلیہ کامونکی سٹی کے سینئیر نائب صدر اور پاکستان مغل سپریم کونسل پنجاب کے مجلس عاملہ کے ممبر انجینئر ارشد مغل کی اسلام آباد سپرمارکیٹ آمد اور سرفراز مغل کے ساتھ ملاقات کے دوران تفصیلی گفتگو میں کی گئی جس میں ارشد مغل نے بتایا حال ہی میں پاکستان مغل سپریم کونسل نے لاہور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر کی مغل تنظیمیں مدعو تھیں اس تقریب سے بڑی خوش اور خلوص کے ساتھ شریک ہوئے ہماری سوچ سے بڑھ کر مغل قائدین نے اپنی اپنی تنظیم کی خوبصورت انداز میں ترجمانی کی اور مغل سپریم کونسل پاکستان کے تمام قائدین کی برادری کو اظہار یکجہتی کیلئے یکجا کرنے پر مختلف الفاظ میں سراہا ۔ آخر میں سرفراز مغل نے کہا کہ مغل تنظیمیں قصبہ گاؤں اور شہر سے لیکر بین الاقوامی سطح پر قائم ہیں اور لاہور ، گوجرانولہ ، جہلم ، محراب پور ، راولپنڈی اسلام آباد ، سندھ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ملک کے ہر چھوٹے بڑے علاقے اور بین الاقوامی سطح پر مغل تنظیموں نے بڑے پیمانے پر اجتماعات منعقد کئے ہمارے بادشاہ ظہیر الدین بابر کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریبات پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے منائی جارہی ہیں ملاقات میں نامور صحافی اور مغل رہنما بابر مغل اور دیگر دوست بھی شریک تھے سرفراز مغل نے تمام شرکاء کا آمد پر شکریہ ادا کیا ۔