35

پاکستان پیپلز پارٹی یوایس اے صفدر ہمایوں قریشی کو امریکہ میں حکومت پاکستان کا فوکل پرسن منتخب کردیا گیا

نیویارک (قوی اخبار)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوایس اے صفدر ہمایوں قریشی کو امریکہ میں حکومت پاکستان کا فوکل پرسن منتخب کردیا گیا

۔اس موقع پر صفدر ہمایوں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ورکروں کو عزت دیتی ہے انہوں نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھائی ہے آج پاکستان میں جو بہتری اور معشیت اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا نتیجہ ہے جس کی بدولت آج پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیااور انشاءاللہ اپنی تمام تر زمیداریاں باخوبی نبھاؤں گا اور یوایس اے میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے مزید کہا کےمیں اپنی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیاامریکہ میں پاکستان حکومت کا فوکل پرسن منتخب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں