انچارج چوکی قاضیاں ایس آئی چوہدری محمّد اسلم کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی
5 ملزمان گرفتار باقی فرار داو پر لگی رقم،موبائلز فونز موٹرسائیکلزضبط
بیول (قوی اخبار ) تفصیلات کے مطابق انچارج
قاضیاں چوہدری محمّد اسلم اے ایس آئی ثاقب شیراز کی ٹیم کے ہمراہ قمار بازوں کے خلاف کاروائی انچارج چوکی قاضیاں نے مخبر خاص کی اطلاع پر پکاہ کھو میں تاش پر جواء کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے مرتکب 5 ملزم کو دھر لیا جبکہ 5/6 جواری موقع سے فرار ہو گے پولیس نے داو پر لگی رقم 19500 اور 4عدد موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا پولیس تھانہ گوجرخان کی اس کاروائی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے انچارج چوکی کو شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہا اور قمار بازوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کیں انچارج چوکی قاضیاں چوہدری اسلم نے کہاکہ قمار باز ی دیگر برائیوں کی جڑ ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائےگا جبکہ فرار ہونے والے قماربازوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا تحرک جاری ہے تمام ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا