29

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے چوری ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 11گینگز کے 29افراد کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا
ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی گئی مہم میں 18مقدمات کا اندراج کیا گیا
منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 9سی کے 18مقدمات میں 11981گرام 8309گرام ہیروئن ،152بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات کیا
زیر تفتیش 170مقدمات کے چلان مرتب کر کے مجاز عدالت جمع جبکہ184کے قریب مقدمات کی عدم پتہ 17مقدمات میرٹ پر ہونے کی وجہ سے خارج کر دیے گئے

علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کی خاطر 168افراد کیخلاف انسدادی کارروائی کی گئی بھکاریوں کیخلاف کارروائی کے دوران 15بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا

اے او بی کیٹیگری کے ایک اور نو ملزمان کو گرفتار کیا گیا مختلف مقدمات میں 42لاکھ70ہزار 42روپے کی برآمدگی کو یقینی بنایا گیا

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے ایس ایچ او ندیم طاہر اور تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے علاقہ تھانہ کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم کی شرح پر قابو پالیا ایس ایچ او ندیم طاہر کا کہنا تھا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ اور واردات پر قابو پانا اولین ترجیح میں شامل ہے میں نے اپنی تعیناتی کے دوران چوری ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث 11گینگ کے 28ملزمان کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جسکی وجہ سے علاقے میں جرائم مکمل طور پر کنٹرول ہے زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے 17کے قریب ایسے مقدمات کو خارج کیا جو حقیقت کے برعکس تھے علاقے میں امن وامان کی بہتری کیلئے از خود علاقے میں گشت کرتا ہوں بلخصوص شام کے وقت تمام ان پوائنٹ کی مانیٹرنگ کرتا ہوں جہاں پر واردات کے امکانات ہوں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے علاقہ تھانہ کے رہائشی کی اشد ضرورت ہے جو جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی کریں تب ہی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ممکن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں