43

گوجر خان فرضی ناموں پر کام کرنے والی ڈویلپمینٹ کمیٹیاں شہریوں کو لوٹنے لگی

گوجرخان( قوی اخبار ) راولپنڈی میں نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں فرضی ناموں سے بنائی گئی متعدد ڈولپمنٹ کمپنیاں عوام سے اربوں روپے لوٹنے میں مصروف پنجاب حکومت کی پر اسرار خاموشی نیب سے ایکشن لینے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار پوٹھوہار پریس کے سابق صدر خان لیاقت علی نے کیا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں میگا پروجیکٹس کے نام پر نوسرباز کمپنیوں نے انت مچا رکھی ہے اور کھلے عام سادہ لوح۔عوام سے اربوں روپے لوٹ رہے ہیں خالی پلاٹ دیکھا کر بڑے بڑے سائن بورڈ اخبارات اور سوشل میڈیا پر تشہیر کر کے بھاری رینٹ کا لالچ دیکر ایڈوانس رقم لی جاتی ہے کہ ہر ماہ آپ کے بنک اکاؤنٹ میں رینٹ ٹرانسفر کر دیا جائے گا مگر سادہ لوح عوام سے رقم لینے کے بعد ایک نئی سٹوری شروع ہو جاتی ہے کہ کمپنی بہت مشکل میں ہے اپ صرف چند ماہ صبر کریں آپ کو ایگریمنٹ کے مطابق بھرپور پرافٹ دیا جائے گا اسی طرح مختلف مقامات پر اشتہارات دیکر نئی بکنگ شروع کر دیتے ہیں کئی فرضی کمپنیاں اربوں روپے لیکر فرار ہو چکی ہیں اور چند فرار ہونے کی تیاری میں ہیں اس قدر سکینڈل منظر عام پر آنے کے باوجود پنجاب حکومت کی خاموشی سمجھ سے بلا تر ہے خان لیاقت نے کہا کہ نوسر باز کمپنیوں کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں بہت جلد پریس کانفرنس کر کے ثبوت میڈیا کے ذریعے ارباب اختیار تک پہنچانےگےڈویلپمینٹ کمیٹیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں