56

ایس ڈی او راول نے بجلی کی تار چوری کرنے والے شخص کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا

اسلام آباد ( قوی اخبار)ایس ڈی اوسب ڈویژن راول کی بروقت کارروائی چالو لائن سے سامان چوری کرنے والے شخص کو پکڑ لیا واقع کی اطلاع کھنہ پولیس کو ڈی گئ تو تھانہ کھنہ پولیس بھی موقع فوری پر پہنچ گئ خالد نامی شخص کو پکڑ کر تھانے منتقل کردیا ایس ڈی او راول سب ڈویژن سجاد خان نے ایس ایچ او کھنہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خالد ولد فضل الٰہی نامی شخص پی ایس او پمپ کے پاس واپڈا کی چالو لائن سے کیبل فائیوایم سی ایم کراس ،ایچ ٹی کنڈیکٹر چوری کر رہا تھا جسکو موقع پر پکڑا ہےتھانہ کھنہ پولیس نے تحریری درخواست وصول کر کے ضبط کی کارروائی شروع کردی ایس ڈی او راول نے مزید بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے آئے دن فالٹ علاقہ ضیاء مسجد،رزاق ویلی،سوہان میں آرہا تھا جس فالٹ نے ہمیں اور صارفین دونوں کو پریشان کررکھا تھا اکثر انڈرگروانڈ کیبل چوری کرلی جاتی تھی جسکی وجہ سے فیڈرز پر فالٹ آتا تھا آج مذکورہ ایریا کی خفیہ طور پر مانیٹرنگ کر رہے تھے کہ خالد اور اس کے دیگر ساتھی جو چالو لائن سے سامان چوری کر رہے تھے کو رنگے ہاتھوں پکڑا کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے کھنہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں