55

گوجرخان نقص امن کا خدشہ ایک امام بارہ گاہ کو سیل کردیا گیا

گوجرخان نقص امن کا خدشہ ایک امام بارہ گاہ کو سیل کردیا گیاگوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان نقصِ امن کے خدشہ پر ایک امام بارگاہ کو سیل کر دیا گیا،دونوں فریقین کے درمیان سمجھوتہ طے نہ پانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،امام بارگاہ کو سیل کرنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، ایس پی صدر، ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق
غربی گوجرخان تھانہ جاتلی کی حدود میں واقع ایک امام بارگاہ کو گزشتہ روز سیل کیا گیا، گوجرخان انتظامیہ نے موقف دیا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے دربار و امام بارگاہ نذر شاہ دیوان سید کسراں کو بحکم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیل کیا گیا ہے، امام بارگاہ کو سیل کرنے کے موقع پر ایس پی صدر راولپنڈی، ڈی ایس پی گوجرخان اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی بھی موجود تھے، پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین کے مابین اے سی آفس گوجرخان اور یونین کونسل سید میں متعدد بارمیٹنگز منعقد کی گئیں اور دونوں فریقین سےمسائل کو باہمی صلح اور رضامندی سے حل کرنے کی درخواست کی گئی لیکن دونوں فرائقین کےمابین مسائل حل نہ ہو سکے جس کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اج احاطہ دربار و امام بارگاہ کا مین گیٹ سیل کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں