44

ڈسٹرکٹ کورٹ ایف ایٹ سے جی الیوان کورٹ کمپلیکس منتقل

ڈسٹرکٹ کورٹ ایف ایٹ سے جی الیوان کورٹ کمپلیکس منتقل

ایف ایٹ تمام عدالتوں میں کم وپیش ایک یا دو ائیر کنڈیشنر نصب تھے اور دیگر سامان فرنیچر وغیرہ بھی تھا

ذرائع کے مطابق نئے کورٹ کمپلیکس میں تقریبا تمام بنیادی ضرورت کا سامان نصب کیا گیا ہے
جبکہ ذرائع نے بتایا کہ ایف ایٹ والی عدالتوں میں لگے سامان کی نیلامی نہیں ہوئی بیشتر عدالتوں سے سامان نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کا انکشاف

ہائی کورٹ نوٹس لے کے جوسامان ایف ایٹ کچہری سے عدالتوں سے منتقل کیا گیا وہ کہاں منتقل ہوا اور کہاں نصب ہوا یااسکو نیلام کرنے کیلئے کہیں جمع کیا گیا یاکوئی گھر لے گیانوٹس لے

اسلام آباد اسد محمود چوہدری

ایف ایٹ سے72کے قریب تمام عدالتیں کورٹ کمپلیکس جی الیوان منتقل ہو چکی ہیں عدالتوں کے لیے نیا کورٹ کمپلیکس بنایا گیا لیکن وکلاء کیلئے تاحال چیمبر نہیں بنائے گے جسکی وجہ سے وکلاء کو بھی شدید پریشانی کا سامان ہے
جبکہ جو عدالتیں کورٹ کمپلیکس منتقل ہوئی ہیں

ان عدالتوں میں دو یا تین ائیر کنڈیشنر لگائے گئے ہیں اور ضرورت کا تمام سامان نیا فراہم کیا گیا لیکن ذرائع نے بتایا کہ ایف ایٹ والی عدالتوں میں ائیر کنڈیشنر جو لگے ہوئے تھے وہ بغیر نیلامی کے اتارے جا رہے ہیں جن کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے کوئی خبر نہیں ہائی کورٹ نوٹس لے اور عدالتوں میں لگے سامان کی نیلامی کرے اور جو سامان اگر کورٹ کمپلیکس کے علاؤہ کہیں اور منتقل ہوا ہے تو زمہ داران کیخلاف کارروائی کریں اور تمام سامان کی نیلامی کر کے رقم ہائی کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کریں جو بوقت ضرورت کورٹ کمپلیکس میں مذید ضرورت پر استعمال میں لائی جائے سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں