46

بجلی کی قیمتوں میں سات روپے تک اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ نصر اللہ رند ھاوا

بجلی کی قیمتوں میں سات روپے تک اضافہ عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ نصر اللہ رند ھاوا

Daily qavi Akhbar
Daily qavi

اسلام آباد ( قوی اخبار ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے وفاقی حکو مت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے تک کیے جانے والے اضا فے کو مسترد کر تے ہو ئے اسے عوام کے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا ،انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے ایما ءپر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں سات روپے اضافے سے گھریلو صارفین کو فی یونٹ باون روپے میں مل رہی ہے اسی طرح کمرشل یونٹس میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ایسی صورتحال میں مہنگی کی لہر میں مزید اضافہ ہو جائیگا جس سے متوسط اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو گا، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا موجو دہ حکمران اتحاد نے پیسہ اکھٹا کر نے کا آسان طر یقہ ڈھونڈ لیا ہے ،بار بار بجلی کی قیمتوں میں اضا فے سے اشیاءخوردو نوش سمیت چار سو اشیاءکی قیمتوں میں اضا فہ ہو گیا ہے ،ملک کو آئی ایم ایف کی گود میں ڈال دیا گیا ہے اور آئی ایم ایف کی بجا آوری کیلئے اپنے عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے ، انھوں نے کہا حکمران اپنے شاہانہ طرز حکومت کو ترک کرنے کو تیار نہیں اور اپنے اللوں تللوں کی تکمیل کے لیے آئے روز نئے ٹیکس لگا رہی ہے جبکہ اشرافیہ اور ہزاروں سرکاری ملازمین کو سالانہ کروڑوں یونٹس مفت بجلی دیکر اس کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں