47

جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے غوری ٹاون میں ایک عظیم الشان ریلی اور جلسہ کا اہتمام کیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے غوری ٹاون میں ایک عظیم الشان ریلی اور جلسہ کا اہتمام کیا گیا

جماعت اسلامی کا احتجاج
جماعت اسلامی کے زہر اہتمام احتجاج

جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم، تاجر رہنما کاشف چوہدری ناظم جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، ملک عبدالعزیز، سردار الیاس فرید خان یوسیز صدور انجمن تاجران، ویلفیئر کمیٹیوں کے صدور، رہنما جماعت اسلامی سردار عبدالشکور کوآرڈینیشن سیکرٹری اسٹیٹ ایسوسی ایشن راجہ بابر ستی شبیر احمد عباسی مسعود عباسی، حمید ستی، ایڈووکیٹ عبدالقیوم، عابد عباسی امتیاز عباسی قاضی امجد ایڈووکیٹ عبدالرحمان شیخ محمد دین ملک الطاف کاشان ودیگر نے ریلی کی قیادت کی اور جلسہ میں خطاب کیا اس موقع پر میاں اسلم و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ متاثرین غوری ٹاون کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے غوری ٹاون میں رجسٹری و انتقال پر فوری پابندی ختم کی جائے، بلڈر ز کی طرف مظالم بند کیے جائیں ڈویلوپمنٹ چارجز لے کر عوام کو سہولیات نہیں فراہم کی گئیں، گیس و بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، سڑکوں کی مرمت کی جائے، سی ڈی اے غوری ٹاون کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک بند کیا جائے، بلڈرز متاثرین کو پلاٹ فراہم کریں، مالکان عوام کےمکمل حقوق فراہم کریں ان سے عوام حقوق لےکریں رہیں گے انشاءاللہ جماعت اسلامی کراچی بحریہ ٹاؤن کی طرح غوری ٹاون کی عوام کے حقوق کی جنگ اس وقت جاری رکھے گی جب تک غوری ٹاون کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ہم اسمبلیوں سے لے کرسڑکوں تک احتجاج کریں گے غوری ٹاون کی عوام نے ہاتھ اٹھا کر جماعت اسلامی کا ساتھ دینا کا وعدہ کیا کہ جدوجہد تیز کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں