36

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی
ملاقات

اسلام آباد (قوی اخبار)، 24 جولائی، 2023؛اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیر کے روز سپیکر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں گوجر خان بار کونسل کے وکلاء بھی موجود تھے۔ملاقات میں گوجر خان بار کونسل کے مسائل سمیت زیر التوا قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کو گوجر خان بار کونسل کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان بار کونسل کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے وکلاء برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے گوجر خان بار کونسل کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہ موجودہ قومی اسمبلی نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران باقاعدہ اجلاس کر کہ اہم قانون سازی کی منظوری کے ساتھ عوامی اہمیت کے حامل ایشوز کو زیر بحث لاکر ان کے حل کے لیے تجویز پیش کی ہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں نے موثر اور بروقت قانون سازی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اسپیکر نے قانون سازی کے عمل میں وزارت قانون و انصاف کے تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات میں زیر التواء قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور زیر التواء بلوں کو جلد ایوان میں پیش کر کہ زیر غور لانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قانون ساز میں گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف نے اسپیکر قومی کی ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے کردار کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں نے عوامی اہمیت کی حامل اہم قانون سازی کو زیر غور لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 15 ویں قومی اسمبلی کے آخری 14 ماہ ریکارڈ قانون سازی کرنے کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف نے گوجر خان بار کونسل کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور وکلاء برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں