44

گوجرخان شرقی بیول کپڑے کی دوکان میں چوری کی واردات

گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان کے شرقی علاقے بیول میں کپڑے کی دکان پر چوری کی بڑی واردات، 04 ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور نقدی چوری کرکے فرار، دکاندار کی رپورٹ پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابق
تحصیل گوجرخان کے شرقی قصبے بیول میں موجود کپڑے کی دکان پر چوروں نے ہلہ بول دیا سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح کرولا کار میں سوار 04 ملزمان تالے توڑ کر 09 لاکھ روپے مالیت کے کپڑوں سمیت پونے دو لاکھ روپے سے زائد نقدی اڑا لے گئے، ملزمان کالے رنگ کی کرولا کار میں سوار تھے چاروں نامعلوم ملزمان واردات کے بعد گوجرخان کی جانب فرار ہوئے، متاثرہ تاجر ناظر مسعود کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے واضع رہے کہ گوجرخان سرکل کے تھانوں کی حدود میں ڈکیتی، چوری اور مویشی چوری سمیت کار، موٹرسائیکل لفٹنگ کے واقعات میں سنگین اضافہ ہوچکا ہےجبکہ سرکل کے بڑے تھانہ گوجرخان میں تاحال کسی مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جاسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں