تھانہ سنبل پولیس نے شینا گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (قوی اخبار)ڈی پی او صدر زون کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ایس ڈی پی
او صدر سرکل،ایس ایچ او تھانہ سنبل سید اشتیاق حسین شاہ اے ایس آئی صہیب پاشا ،ہیڈکانسٹیبل غازی سلیم و ٹیم نے گھریلو چوری و نقب زنی میں ملوث شینا گینگ کہ دو سرگرم رکن1.جہانگیر ولد نواز ساکن مردان 2۔ضیاء الدین عرف شینا ولد نور محمد ساکن کابل افغانستان حال میرا آبادی اسلام اباد کو ہیومن ریسورسز کی مدد سے گرفتار کر لیا ملزمان سیکٹر جی 12 جی 13 اور مضافاتی ایریا میں صبح کے وقت ہاسٹل اور بیچلر کمرون وغیرہ سے موبائل فونز نقدی پرس وغیرہ چوری کرتے تھے دوران تفتیش ملزمان سے چوری شدہ قیمتی موبائل فونز و نقدی و گھڑی و بٹوے وغیرہ برآمد ۔ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او صدر زون نے ایس ایچ او تھانہ سنبل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے