36

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا راوں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 36ہزار چالان کیے

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راوں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر36ہزار چلان کیے

اسلام آباد (قوی اخبار) اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کاغیر رجسٹرڈ ،کالے شیشے ، غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھرپورکریک ڈاﺅن جاری،رواں سال کے دوران36ہزارسے زائد چالان ٹکٹس جا ر ی ،متعدد گاڑیاںاورموٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند،شہر ی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹر ڈ کروائیں اور صرف ای ٹی او کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کویقینی بنانے اور قانون کی بالادستی کو مزید مو¿ثر کرنے کیلئے غیر رجسٹرڈ،فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،اس سلسلے میں اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ جات لگا کراسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈ تعینات کئے گئے ہیں، جو بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لارہے ہیں،تمام زونل ڈی ایس پیز کو غیر رجسٹرڈ ، فینسی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکے خلاف کارروائی کو مزید مو¿ثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں ،رواں سال کے دوران اسلام آبادکیپیٹل پولیس نے36ہزارسے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور متعدد گاڑیوں و موٹر سائیکلوںکو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا، اس کے ساتھ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںسے فینسی و غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو اتارابھی گیا،شہر یو ں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی گاڑیو ں اور موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کروائیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایات جا ری کی گئیں ہیں کہ ا ن احکامات پر سختی سے عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں