43

قومی و بین الاقوامی تعلیمی اہداف کا حصول اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ہی ممکن ہے

اسلام آباد (قوی اخبار ) قومی و بین الاقوامی تعلیمی اہداف کا حصول اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ہی ممکن ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم اپنی مدد آپ کے تحت معیاری شرح خواندگی بڑھانے والے نجی تعلیمی اداروں کی مالی اعانت کرے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے سنٹرل سیکرٹریٹ میں آوٹ آف سکول بچوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیکس کی انتظامیہ نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے منزل کے قریب پہنچنے میں آسانیاں پیدا ہوئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صحیح معنوں میں جہالت سے پاک کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو امداد باہمی کے اصول پر ملکر کام کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بیکس حمید خان نیازی نے کہا کہ ہماری اس تحریک میں جہاں معاشرے کے باقی تمام شعبوں نے حصہ لیا ہے وہاں کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بھی بڑھ چڑھ کرتعاون کیا ہے انہوں نے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کی مرکزی و زونل ایگزیکٹو کونسل کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی رضاکارانہ خدمات کے نتیجے میں اہداف کا حصول ممکن ہورہاہے۔ پی ایس این کے مرکزی جنرل سیکرٹری مقبول حسین ڈار ، اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن کے چئیرمین چوہدری محمد ارشد ، مرکزی نائب صدر حاجی عبدالندیم مغل اور راجہ عمران الحق ڈائریکٹر بیکس نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں