33

گوجرخان پولیس نے ثمری گینگ کے 6ملزمان گرفتار کر لیے

گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ثمری گینگ کے 06 ملزمان گرفتار، ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، 03 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ثمری گینگ کے 06ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں شہزاد، طیب، قمر، کاشف، محمد علی اور عثمان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، 03 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد عمل میں لائی گئی،گینگ کا سرغنہ ثمر عباس عرف ثمری، نوید اور فیض الرحمن قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں