34

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نےچھ دنوں میں27کارروائیوں کے دوران16.377ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 632.13کلوگرام منشیات اور 23067 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈبرآمد کرلیا

اسلام آباد ( قوی اخبار)
17جولائی تا 23جولائی 2023
اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے27کارروائیوں کے دوران16.377ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 632.13کلوگرام منشیات اور 23067 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈبرآمد کرلیا
۔
کاروائیوںمیںخاتون سمیت 24ملزمان گرفتار جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی9گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 116.400 کلوگرام افیون، 79.624کلوگرام ہیروئن، 426.696کلوگرام چرس، 8.710 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 700گرام ویڈشامل ہے۔
بلوچستان نے6کاروائیوں میں158کلوگرام منشیات اور 23067 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈبرآمد کر کے ایک ملزمان کو گرفتارکر کے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میںافیون اور ہائیڈرو کلورک ایسڈ شامل ہے ۔
پنجاب نے6کاروائیوںکے دوران 258.876کلوگرام منشیات برآمدکرکے 7ملزمان کو گرفتار کرکے4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں112.800 کلوگرام افیون، 1 کلوگرام ہیروئن،144 کلوگرام چرس اور 1.076کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)شامل ہے ۔
خیبر پختونخوا نے5کاروائیوںکے دوران 139.766کلوگرام منشیات برآمد کر کے2ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں78 کلوگرام ہیروئن،58.766 کلوگرام چرس اور3کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔
سندھ نے 3کارروائیوں کے دوران 28.900کلو گرم منشیات برآمد کر کے3 ملزمان کو گرفتار کیا ۔برآمدہ منشیات میں28.200 کلوگرام چرس اور 700گرام ویڈشامل ہیں ۔
راولپنڈی نے9کاروائیوںکے دوران46.588کلوگرام منشیات برآمدکرکے خاتون سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔ برآمدہ منشیات میں3.600 کلوگرام افیون، 624 گرام ہیروئن، 37.73 کلوگرام چرس اور 4.634 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔
تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں