اسلام آباد (قوی اخبار)کوہسار پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چور گرفتار ،موٹر سائیکل برآمد
تھانہ کوہسار پولیس کو وسیم عباس نقوی نامی شہری نے بتایا کہ وہ چڑیا گھر گھومنے کے لیے آیا تھا کہ نامعلوم چور اس کا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے
ایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض نے اے ایس آئی محمودامجد ہرل کو فوری مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل کی بارآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا
محمود امجد ہرل Asi معہ ٹیم نے تھانہ کوہسار نمبر 591/23مورخہ 21.07.23 بجرم 381A ت پ تھانہ کوہسار اسلام آباد کے ملزم محمد کامران ولد محمد اکرم ساکن چک نمبر 379/ weتحصیل دنیا پور ضلع لودھراں کو گرفتار کر کے موٹر ساٸیکل ہنڈا 125برآمد کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے
بہترین کارکردگی پر افسران بالا کی طرف سے سے تھانہ کوہسار پولیس کو شاباش دی