گوجرخان(قوی اخبار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ نے گوجرخان آراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور سائلین سے فرداً فرداً مل کر ان کو دی جانے والی سروسز کے متعلق دریافت کیا انھوں نے ٹوکن کاونٹر شکایت بوتھ ٹیلی فون کو بھی چیک کیا اے سی گوجرخان نے ریکارڈ سنٹر میں آئے لوگوں سے مل کر ان سے آراضی ریکارڈ سنٹر سٹاف کے رویے اور فراہم کی جانے سروسز میں کسی بھی قسم کی دشواری یا عملے کی جانب سے کسی بھی کام کے سلسلے میں پیسوں کی ڈیمانڈ کے متعلق پوچھا تو وہاں موجود سائلین نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی کوئی دشواری یا،پریشانی کا سامنا نہیں ہے تمام کام بروقت ہو جاتے ہیں اے سی گوجرخان نے تمام سائلین کو کہا کہ اگر کوئی بھی مسلہ ہو یا ٹاوٹ مافیا کا کوئی ایشو ہے تو مجھے آپ بتائیں اگر کوئی پرسنلی بھی مجھے شکایت درج کروانا چاہتا ہے تو میرے دفتر میں آکر مجھے بتائے آپکی تمام جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا انھوں نے سروس سنٹر انچار ج /اے ڈی ایل آر کو ہدایات کیں کہ عوام الناس کو ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جا ئے عملے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹاوٹ مافیا کا آراضی سنٹر میں داخلہ سختی سے منع ہے تمام آنے والے سائلین کے جائز کاموں کو فی الفور حل کیا جائے اگر کسی بھی قسم کی کوئی شکایت مجھے موصول ہوئی تو سختی سے نمٹا جائے گا اخر میں انھوں پانی کے کولر اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا اور تسلی بخش پایا
46