71

20سال کے بعد بری امام کا عرس مبارک ہو رہا ہے

20سال کے بعد 12٫13٫14اگست کو حضرت بری امام سرکار کا سالانہ عرض مبارک کی اجازت ضلعی انتظامیہ نے دے دی

آج سے کم وپیش 20سال قبل بری امام سرکار میں ایک تقریب کے دوران نا خوش گوار واقع پیش آیا تھا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بری امام سرکار عرس اور میلے پر پابندی عائد کردی تھی

ذرائع کے مطابق راجہ سرفراز جنجوعہ کی طرف سے ہائی کورٹ اسلام آباد میں عرس کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ سے عرس نہ کروانے کی وجوہات طلب کی تھی

اعلی حکام نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے بری امام سرکار عرس کروانے کی ہائی کورٹ کو یقین دہانی کروائی گئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کاوشوں اور راجہ سرفراز جنجوعہ کی کاوشوں سے 20سال کے بعد ایک مرتبہ پھر بری امام سرکار کا عرس مورخہ12٫13٫14اگست کو انعقاد پذیر ہو رہا ہے

بری امام سرکار عرس کی خبر پر عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں