گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان کے نواحی قصبے گلیانہ سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے ہیڈ کانسٹیبل میانوالی میں خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کےلیے کیے گئے آپریشن کے دوران شہیدکہ
،غم کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے نواحی علاقے موضع بدھوال گلیانہ سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے ہیڈکانسٹیبل محمد علی میانوالی کے پہاڑی علاقہ دوہا میں آپریشن کے دوران خطرناک اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے،میانوالی پولیس نے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا جہاں اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں ہیڈکانسٹیبل محمد علی شہیدجبکہ مقامی پولیس ایس ایچ اومکڑوال اورتین کانسٹیبل زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایلیٹ فورس راولپنڈی کے کانسٹیبل سعید الرحمن بھی شامل ہیں،ایلیٹ فورس راولپنڈی کی ٹیم میانوالی پولیس کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہی ہے،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد علی کے جسد خاکی کو راولپنڈی منتقل کیاجارہا ہے،شہید ہیڈکانسٹیبل محمد علی کو آبائی علاقہ گلیانہ گوجرخان میں سپردخاک کیا جائے گا، شہید کے سوگواران میں بیوہ،دوبیٹے محمد ہاشم علی،محمد عبداللہ اوردو بیٹیاں عائشہ اور لبابہ شامل ہیں،سی پی او سیدخالدہمدانی نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں شہید کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، راولپنڈی پولیس کے ایک اور سپوت نے آج فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کردی، شہداء پولیس اس معاشرہ اورمحکمہ کا اثاثہ ہیں۔