79

ایف بی آر کی طرف سے سیکسیشن فارم آی سیون کی وجہ سے سائلین کی پریشانی کا علم ہے امتیاز جنجوعہ

اسلام آباد ،سائلین کو درپیش مسائل کا باخوبی علم ہے جنکو حل کیا جائے گا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

ایف بی آر کے آفس کی آگاہی اور آسانی سے وہاں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،شہری

ایف بی آر کے Eسیکشن 7 کے فارم کے اجراء میں آسانی کے لیے عوامی سہولت سنٹر میں کاؤنٹر قائم کرنے کے لیے سنیر افسران سے مشاورت کروں گا ،امتیاز جنجوعہ

اسلام آباد (قوی اخبار )جہاں پر ایف بی آر کی طرف سے جاری زمین کی خریدوفروخت کے انتقال کے لیے Eسیکشن 7 کے فارم کا ہونا ضروری قرار دے دیا گیا وہاں پر ہی دیہات سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں بزرگ مرد و خواتین کو زمین کی خریدوفروخت کے لیے شدید مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے ایف بی آر کے آفس کی اگاہی اور آسانی سے وہاں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ روزانہ کی بنیاد پر سائلین کو دھکے کھانے پڑ رہے ہیں گزشتہ روز روزنامہ قوی اخبار میں شہریوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر میں چیف کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سےشہریوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ رجسڑی انتقال و بیع زبانی انتقال کے لیے ایف بی آر کی طرف سے ضروری قرار دئیے جانے والے ای سیکشن سیون کے فارم کے اجراء کے لیے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ہماری مشکلات کو دور کرنے کے لیے جڑواں ریونیو سنٹر بہارہ کہو اور ترلائی میں موجود عوامی سہولت سنٹروں میں اس کے اجراء کے لیے ایف بی آر کے کاؤنٹر کا قیام عمل لایا جائے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز جنجوعہ نے رپورٹنگ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے معلوم ہے کہ شہریوں کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنیر افسران سے ریونیو سنٹر میں ایف بی آر کی طرف سے کاؤنٹر کے قائم کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی جسکے بعد ہی اس پر عمل درآمد ممکن بنایا جاسکتا ہے انہوں کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ایف بی آر کا کاؤنٹر ریونیو سنٹر میں قائم کردیا جائے جس سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں