41

گوجرخان کے شہریوں کے بنیادی مسائل سے آگاہی حاصل کر لی جلد حل کرونگا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان

گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح، صحت و صفائی، پانی کی سپلائی میں بہتری ،سٹریٹ لائیٹس ،گرین بیلٹ، سمال فیملی پارک کی بحالی پر کام جاری ہے سائلین کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں شہری علاقوں سے گندگی اٹھانے کے لیے مزید سو سے زائد کوڑے دان مہیا کیے جا رہے ہیں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جلد شروع ہو گا پانی کے ناجائز کنکشنز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہو گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ نے اپنے دفتر میں پوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،صدر پریس کلب عامر وزیر ملک ،سینئر نائب صدر راجہ عمر لطیف ،ممبران گورننگ باڈی ظہیر اختر خواجہ، راجہ محمد اقبال اور راجہ شفقت علی خان شامل وفد میں تھےاسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گوجرخان شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور شہریوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے جی ٹی روڈ پر نو کلو میٹر سے زائد فاصلے پر مشتمل گرین بیلٹ بنائی جا رہی ہے گرین بیلٹ کو تباہی سے بچانے کے لیے ٹوٹے ہوئے جنگلوں کی مرمت کی گئی جی ٹی روڈ کی لائٹس بھی جلد روشن ہو جائیں گی گلی محلوں میں بھی سٹریٹ لائٹس کی بحالی پر کام جاری ہے شہر کی مختلف وارڈوں میں برسوں پرانی زنگ آلود پانی کی پائپ لائنوں کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا پلان بھی آخری مراحل میں ہے میاں مراد حسین نے کہا کہ شہر بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بارہ فلٹریشن پلانٹس کو فعال کر دیا گیا ہے مین رائزنگ پانی کی سپلائی لائن سے لگے کنکشن بھی ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کنارے پبلک پارکوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے وہاں ایسا ماحول فراہم کریں گے کہ فیملیاں بلا خوف و خطر وہاں واک وغیرہ کے لئے آسکیں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے متعلقہ محکمے کو مزید سو سے زائد ڈسٹ بن فراہم کی جارہی ہیں شہر کی تمام وارڈوں سے محترک افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جارہی ہی جو اس علاقے کے مسائل خاص کر صفائی کے معاملات سے آگاہ کریں گی جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تجاوزات کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ نے کہا کہ بہت جلد بازاروں میں بلاتفریق آپریشن کلین اپ شروع کر رہےہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ گلیوں نالیوں میں پھینکنے کے بجائے مقررہ جہگوں پر پھینکیں تاجر برادری بازاروں مارکیٹوں میں راستے بند کر کے کاروبار نہ کریں ناجائز منافع خوری سے گریز کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں