ڈیڑھ لاکھ آبادی پر مشتمل تھانہ سہالہ ،ہمک کی حدود میں پولیس سہولت سنٹر قائم کیا جائے
ماڈل ٹاؤن ہمک میں پولیس سہولت سنٹر کیلئے جگہ ماڈل ٹاؤن سیٹزن فارم کمیٹی دے گئ
آئی جی اسلام آباد سہولت سنٹر قائم کریں
اسلام آباد قوی اخبار
سیٹیزن فارم ماڈل ٹاؤن ہمک کے عہداران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سہالہ اور تھانہ ہمک کی حدود میں کم و پیش ڈیڑھ لاکھ کے قریب شہری رہائش پذیر ہیں لیکن انکو پولیس ویری فیکیشن ،کریکٹر سرٹیفکیٹ ، اور دیگر سہولیات جو دیگر پولیس سہولت سنٹروں میں شہریوں کو مل رہی ہیں ان دونوں تھانوں کے شہری ان سہولیات سے محروم ہیں اور پولیس ویری فیکیشن اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے اسلام آباد ایف سیکس سہولت سنٹر میں جاتے ہیں جنکو شدید دشواری کا سامنا ہے سٹیزن فارم اسلام آباد پولیس کے اعلی حکام کو بتایا کہ تین کمرے ماڈل ٹاؤن ہمک میں تعمیر ہیں جہاں پر بجلی ،پانی واش روم ،فرنیچر کی سہولت دستیاب ہے فری دیں گے اور تمام تر لوازمات ماڈل ٹاؤن سیٹیزن فارم کے عہداران برداشت کریں گے وہاں پر صرف فوری پولیس سہولت سنٹر قائم کیا جائے تاکہ رہائشوں کو اپنے تھانہ کی حدود سے ہیں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ یا ویری فکیشن رپورٹ مل سکے اور شہریوں کو انکی دہلیز پر تمام سہولیات مل سکیں