گوجرخان(قوی اخبار ) تھانہ جاتلی کے نواحی علاقہ موہڑہ پھل میں زمین کے تنازع پر سگے چچا نے فائرنگ کرکے21 سالہ نوجوان بھتیجے عبدالرافع ولد نوید کو قتل
جبکہ ظہیر ولد علی اصغر مقتول کے ماموں کو زخمی کر دیا جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مقتول کا چچا کے ساتھ زمین کاتنازع چل رہا تھا جس بنا پر چچا نے فائرنگ کی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک آفتاب جائے وقوعہ پر پہنچے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اگھٹے کیے اور ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ضابطے کی کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی گی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے جبکہ گزشتہ رات پولیس چوکی دولتالہ کے نواحی علاقے کنیال بجرانہ میں پسند کی شادی کے شاخسانہ پر نوجوان لڑکی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا ایس ایچ اور ملک آفتاب نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ 19 سالہ ، ح ، ت ، نامی لڑکی نے حارث مجیب سکنہ دیہہ سے کورٹ میرج کر کی تھی جس بنا پر دونوں خاندانوں میں چقبلس چل رہی تھی جس بنا پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میں پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لیا جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اگھٹے کیے اور ریسکیو کی امدادی ٹیم کے ذریعے ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے میں نے ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
61