48

لکڑی چوری میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود لکڑی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں مدعی مقدمہ فیاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ پروٹیکشن

اسلام آباد (قوی اخبار)تھانہ شہزاد ٹاون کو بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ پروٹیکشن سی ڈی اے نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے مورخہ 9.8.23 بوقت تقریبا شام 6:35 گاڑی نمبری 1119- پک اپ لکڑی چوری کی کمپلنٹ ملنے پر ایر یار اول ڈیم چوک نزد ویمن ہاسٹل پہنچے تو جنگل سائیڈ پر گاڑی نمبری 1119-F کھڑی تھی جس میں کافی مقدار میں نمبر لکڑی مختلف اقسام پڑی تھی اور گاڑی نمبری 1841.C میں لکڑی لوڈ کی جارہی تھی میں با ہمراہ سٹاف غلام فرید ر پیج آفیسر محمد نواز فارمسٹر و سٹاف ان کو روکا اور گاڑی دفتر لے جانے کا کہا تو انہوں نے انکار کر دیا اسی اثناء میں سید اکرم ولد پر دل خان کا، نیاز علی ولد پر دل خان اکرام ولد سید اکرم، سجاد خان، نعیم خان دس سے پندرہ نامعلوم افراد آئے جنہوں نے آتے ہی گالی گلوچ شروع کر دی اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور جھتے کی صورت میں آمادہ فساد ہوئے یہ لوگ زبردستی گاڑی نمبری 1119پک اپ موقع سے لے گئے صورت حال کا افسران بالا کو بتایا اور 15 پر کال کی جس کے بعد موقع پر تھانہ شہزاد ٹاون پولیس اور ایریا مجسٹریٹ صاحب بھی آئے گاڑی نمبری 1841-C مزدہ ٹرک لوڈ لکڑی تھانہ شہزاد ٹاون لے آئے گزارش ہیکہ ملزمان سید اکرم، نیاز علی ، اکرام، سجاد خان، نعیم خان، اور گاڑی کے ڈرائیور سردار علی کے خلاف لکڑی چوری کرنے غیر قانونی لکڑی ٹال رکھنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور CDA/LS آرڈ نہیں 1966 دفعہ 5 / 14اور فارسٹ ایکٹ 1927 کی خلاف ورزی کو بھی FIR میں شامل کیا جائے پولیس نے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں