50

بہارہ کہو سب ڈویژن رورل کے ایریا سے ٹرانسفر چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

اہلیان علاقہ نے ٹرانسفر چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

اسلام آباد (قوی اخبار )واپڈا سب ڈویژن بہارہ کہو رورل کی حدود سے دو افراد ٹرانسفر چوری کر رہے تھے کہ بجلی بند ہوئی تو اہلیان علاقہ نے دیکھا کہ دو افراد ٹرانسفر اتار رہے ہیں اہلیان علاقہ کو اپنے طرف آتے دیکھا کر ٹرانسفر چور بھاگنے لگے تو مقامی افراد نے انکے ایک سا تھی کو گاڑی سمیت پکڑ لیا جبکہ اس کا دوسراساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقع کی اطلاع پر
لائن مین راجہ سلیم رضا بہارہ کہو رورل سب ڈویژن بروقت موقع پر پہنچ گیا اور علاقہ مکینوں کی مدد سے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ پکڑے جانے والے شخص کا نام نصیر شاہ ولد شبیر شاہ گاؤں کرلوٹ بتایا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم اور گاڑی کو قبضہ میں لیکر ضبط کی کارروائی شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں