35

پی ٹی آئی 14اگست جوش وخروش سے منائے گی ملک اخلاق

آج پی ٹی آئی یوم آزادی جوش وخروش سے منائے گی ،ملک اخلاق

پی ڈیم اےکے جھتے نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا انوالہ چھین لیاہے ن لیگ اینڈ کمپنی کے لیے ووٹ نہیں بلکہ عوام کی بددعائیں انکا مقدر بن چکی ہیں ،رہنما پی ٹی آئی

راجہ خرم نواز کی کاوشوں سےتاریخی ترقیاتی کام ہوئے پی ٹی آئی کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنا کھویا ہوا سیاسی مقام حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،رہنما پی ٹی آئی

بیرونی دشمن طاقتیں ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں الیکشن صاف شفاف ہوئے تو کوئی بھی پاکستان تحریک انصاف سےاسکا اقتدار نہیں چھین سکتا ،ملک اخلاق اعوان

اسلام آباد(قوی اخبار ) پی ڈیم اےکے جھتے نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا انوالہ چھین لیا مہنگائی کی چکی میں پستی اس غریب عوام سے ن لیگ اینڈ کمپنی کو ووٹ نہیں بلکہ بددعائیں ہی مل سکتی ہیں اگر الیکشن صاف شفاف ہوئے تو کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف سےاسکا اقتدار نہیں چھین سکتی عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک اخلاق احمد اعوان کا روزنامہ قوی اخبار کی رپورٹنگ ٹیم کوخصوصی انٹرویو

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی یونین کونسل لوہی بھیر کے سابق چیرمین پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک اخلاق احمد اعوان نےروزنامہ قوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نظام عدل کو فروغ ملا اسکی مثال نہیں ملتی انصاف کا بول بالا تھا ایک غریب آدمی کا میعار ذندگی بلند ہورہا تھا پاکستان خودمختاری کی طرف جارہا تھا لیکن اس ملک پر ایک قابض ٹولے نےپی ڈی ایم کی شکل میں پاکستان تحریک سے اقتدار چھین کر کچھ ماہ میں ملک کو ایسی دھلدل میں پھنسا دیا ہے کہ جس سےملک کو نکالنے کے اب ایک وقت درکار ہے انہوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایک غریب بے روزگار دیہاڑی دار آدمی کا تین ٹائم کا کھانا مشکل ہوچکاہے ملک اخلاق احمد اعوان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ،پیپلز پارٹی اینڈ کمپنی عوام سے ووٹ کی امید نہ رکھے بلکہ مہنگائی کی چکی میں بری طرح پستی عوام کی بدعاوں کی امید ضرور رکھے انکا کہنا تھا کہ اگر صاف شفاف الیکشن وقت پر ہوئے تو کوئی بھی سیاسی جماعت پی ٹی آئی سے اسکا اقتدار ووٹ کے ذریعے نہیں چھین سکتی پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت جو پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکال کر عالمی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار کرا سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے بیرونی دشمن طاقتیں ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر ہر وہ حربہ استعمال کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں جس سے پاکستان جو ترقی کی منازل تیزی سے تہہ کررہا ہوتا ہے تو اسکو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اے کے دور حکومت میں اسلام آباد کے دیہی علاقے بلخصوص حلقہ این اے 52میں سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کی زیر نگرانی اور انکی کاوشوں سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مثال ماضی کی سیاہ تاریخ سے نہیں ملتی آج بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگا کر اپنا کھویا ہوا سیاسی مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے اب تو عوام با شعور ہوچکی ہے انہوں چودہ اگست کےحوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آج جوش وخروش سے اس دن کو منائیں گئے انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سمیت اسکی خودمختاری کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئےمذید کہا کہ ہم پاک فوج کے نوجوان کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جو پاک وطن کی بقاء وسلامتی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور کھبی بھی پاک افواج کے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں