43

ہو می سائیڈ یو نٹ کورال پولیس نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو انٹر پول کی مدد سے گرفتارکرلیا

اسلام آباد ( قوی اخبار)
اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کو رال اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم نے موثر کا رروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو انٹر پول کی مدد سے دبئی سے گرفتارکرلیا

،ملزم نے تیز دھا ر آ لہ سے مقتول کو قتل کر کے نعش کو بر سا تی نا لہ میں پھینک کر بیر و ن ملک فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکریک ڈاو¿ن جاری ہے، مورخہ20ستمبر 2022 کو تھانہ کورال پولیس کو شہری نے درخو است دی کہ وہ تحصیل راولاکوٹ کا رہا ئشی ہے اور اس کا بھا ئی فیصل الیا س کا مو با ئل فون مو ر خہ18ستمبر2022سے بند ہے، جس کی تلا ش میں مدد کی جا ئے، جس پرتھانہ کورال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ نمبر1673 مورخہ20 ستمبر 2023درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کر دی، دوران تفتیش ملزم کی ڈیڈ با ڈی تھا نہ کورال کے ملحقہ بر ساتی نا لہ سے ملی جس کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آ لہ سے قتل کیا تھا،تھا نہ کورال اور ہو می سائیڈ یونٹ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزم اربا ب خلیل کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مقتول کو تیز دھا ر آ لہ سے قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-“15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔\

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں