تھانہ مارگلہ پولیس نے فارنر ملٹری اتاشی کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ چور کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد (قوی اخبار)ایس ایچ او تھانہ مارگلہ عظیم منہاس اور ٹیم کی بڑی کاروائی
اسلام آباد کے سیکٹر F-8میں رہائش پذیر فارنرملٹری اتاشی کے گھر چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کو پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل وسائل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کوقلیل مدت میں گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمہ سے فارنر آفیشل کے چوری شدہ 8000 ڈالرز(تقریباً23لاکھ پاکستانی روپے) ، پاسپورٹ، بنک کارڈز اور بیگ برآمد کر لئے گئے
ملزمہ کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
بہترین کارکردگی پر تھانہ مارگلہ پولیس کے ایس ایچ او اور پوری ٹیم کومدعی مقدمہ اور افسران بالا نے شاباش دی اور مزید کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات کی