اسلام آباد (قوی اخبار)اینٹی نارکوٹکس فورس 7 کاروائیوں کے دوران 445 کلوگرام منشیات برآمد کرکے،ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزمان گرفتار
رنگ روڈ پشاور کے قریب ایمبولینس سے 10 کلو 800 گرام افیون اور 36 کلو چرس برآمدہوئی دوران کارروائی ایک افغان باشندے سمیت ہنگو کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار۔
باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 730 گرام آئس برآمد۔
پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔خیبر میں کاروائی کے دوران مقامی رہائشی سے 5 کلو چرس برآمد۔
گوجرانولہ کے علاقے چن کا قلعہ میں گاڑی سے 180 کلوگرام چرس برآمددوران کارروائی گوجرانولہ کا رہائشی ملزم گرفتار۔ملزم کی نشاندہی پر گھر میں کھڑی ایک اور گاڑی سے 36 کلو افیون برآمد۔فیصل آباد میں مقامی موٹرسائیکل سوار سے 600 گرام ہیروئن برآمد۔
کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 67 کلو افیون اور 103 کلو مارفین برآمد۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
49