اسلام آباد ( قوی اخبار)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ملک جمیل ظفر سے صدر آ ل پا کستا ن انجمن تاجران اجمل بلو چ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اس مو قع پر تما م زونل ڈی پی اوز بھی مو جود تھے، ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کے افسران و جو انو ں نے شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے اپنی جا نو ں کے نذرانے پیش کیے ہیں، تا جر بر ادری نے ایس ایس پی آ پر یشز کی طرف سے تعاون کا یقین دلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز سے صدر آ ل پا کستا ن انجمن تاجران اجمل بلو چ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی تاجروں کے وفد میں خا لد چوہدری سیکر ٹر ی اسلام آ باد انجمن تا جر ان یو نین، اسلام آ باد کے انجمن تاجران کے صدور اوردیگر شامل تھے، تا جر وں نے ایس ایس پی اسلام آ باد کو اپنے علا قوں کے متعلق سیکو ر ٹی کے حو الے سے درپیش مسائل سے آ گا ہ کیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تا جر وں کی سیکور ٹی کو یقینی بنا نے کے لیے بھر پو ر اقداما ت کر رہی ہے، انہو ں نے تا جر ان کے وفد سے اپنے خطا ب کے دوران کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ اور سہو لیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لیے مار کیٹیوں میں روشنی اور پا رکنگ کا مناسب انتظام کیا جا ئے، سیکور ٹی کیمرے نصب کیے جا ئیں اور مارکیٹیوں میں مو جود چوکید اروں کو کہیں کہ اپنے ایر یا کے پولیس پٹر ولنگ سے رابطے میں رہیں، کسی بھی وقوعہ یا مشکو ک سر گر می کی صورت میں بر وقت اطلا ع دیں، پیشہ ور بھکا ریوں اور ان کے سہو لت کا رروں کی حوصلہ شکنی کر یں، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آ باد کیپٹل پویس کا ہمیشہ سے تاجروں اور کمیونٹی کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔اسلام آباد پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں،مصالحتی کمیٹیو ں میں با کر دار اور درددِل رکھنے والے لو گو ں کی شمو لیت کو یقینی بنا یا جا ئے گا اور اس میں تا جر تنظیمو ں کے نما ئند ؤں کو بھی شامل کیا جا ئے گا تا کہ چھو ٹے چھو ٹے مسائل احسن طریقہ سے حل کیے جا سکیں اور شہر یو ں کو فوری ریلیف مہیا ہو، تاجر برادری نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور تاجر برادری کا شروع ہی سے ایک اچھا تعلق قائم ہے اور ہماری کوارڈینشن سے اسلا م آباد کے مختلف علاقوں سے جرائم کے انسداد میں بھی کافی مدد ملتی ہے انہوں نے اس بارے میں مختلف تجاویز پیش کیں جس پر ایس ایس پی اسلام آ باد نے زونل ڈی پی اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ مقامی تا جر وں کے سا تھ میٹنگ کر تے ہو ئے ان کے مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کیاجا ئے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں مو ثر سیکو ر ٹی اقداما ت کی وجہ سے جر ائم میں با لخصوص کا ر و مو ٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جر ائم میں بھی کا فی حد تک کمی واقع ہو ئی ہے، انہو ں نے کہا کہ مو ٹر سائیکل اور چھو ٹی گا ڑ یا ں جو عام آ دمی کی پہنچ میں ہیں ان کی چوری پر بھی کا فی حدتک کنٹر ول کر لیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی او ر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس جوانوں نے قربانیاں بھی دی ہیں،شہر میں تجا و زات کو ختم کر انے کے لیے آ پ کا تعاون درکا ر ہے جس کے متعلق انہو ں نے متعلقہ پولیس کو ہد ا یا ت دے دی ہیں جبکہ ٹر یفک کی روانی اور یو ٹر ن کی بندش کے سلسلے میں ٹر یفک پولیس کے حکا م سے رابطہ کیا جا رہا ہے، تا کہ شہر یو ں کے لیے زیا د ہ سے زیا دہ آ سانی پید ا کی جا سکے، آخر میں تاجر برادری نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ مکمل کوارڈینشن اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
42