47

اے این ایف کی ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی

اے این ایف کی ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کیخلاف بڑی کامیابی۔

اسلام آباد (قوی اخبار)ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلu کرنیوالے گروہ کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ہیروئن اور ہوائی ڈرون برآمد۔انٹیلیجنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی۔گاڑی کے تعاقب کے دوران ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی۔ کار سوار ملزم لاہور کے رہائشی فیاض حسین کو موقعہ پر گرفتار کر لیا گیا۔تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کر لیا گیا۔
ایک کلوگرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔گرفتار ملزم اے این ایف کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔دوران تفتیش گرفتار ملزم کا ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا اعتراف۔گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں