43

آئیسکو سب ڈویژن بہارہ کہو کے پی ایچ ٹو و دیگر فیڈروں کی کیبل چوری کرنے والے دو افراد گرفتار

واپڈا سب ڈویژن بہارہ کہو کے پی ایچ اے ٹو فیڈر کی کیبل چوری کرنے والے دو چوروں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا

دونوں چوروں کو پکڑ کر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر

پی ایچ اے فیڈر پر فالٹ آیا جسکو چلانے کے لیے گئے تو پتہ چلا کے کیبل کٹی ہوئی ہے پٹرولنگ کرنے پر دو کس افراد کو اوزاروں کیساتھ پکڑ لیا ایس ڈی او بہارکہو اربن

اسلام آباد ( قوی اخبار)آئیسکو کے زیر زمین مختلف فیڈروں کی گزارنے والی تاریں آئے دن چوری ہونا معمول بن چکی ہیں جسکی وجہ سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایس ڈی او بہارہ کہو اربن کے مطابق پی ایچ اے ٹو فیڈر پر فالٹ آیا جسکو چالو کرنے کی کوشش کی تو فیڈر بند ہوگیا فیڈر چالو کرنے کیلئے پٹرولنگ شروع کی تو پتہ چلا کے فیڈر کی تار کٹی ہوئی ہے جب مزید چیکنگ کی تو نرسریوں کے پاس کچی آبادی میں دو افراد کو پکڑا لیا جن کے پاس کیبل کاٹنے کے اوزار موجود تھے بروقت ون فائیو پر کال کرکے دونوں افراد کو اوزاروں کیساتھ حوالے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو کیا اور اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو تحریری درخواست دے دی شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ضبط کی کارروائی شروع کردی اور بہارہ کہو سب ڈویژن کے عملے نے بلا تاخیر فیڈر کی تار ڈال کر بجلی بحال کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں