آئیسکو افسران کی ناقص حکمت عملی میٹروں کے فقدان کوتین ماہ ہو گئے کوئی حل نہ ہوسکا
سینکڑوں صارفین نے لاکھوں روپے یکم جون 2023سےلیکر ستمبر6تک آئیسکو کے اکاؤنٹ میں ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں جمع کروا چکے ہیں لیکن نئے میٹر نہ مل سکے صارفین جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹس کی کاپیاں لیکر آئیسکو دفاتر میں ذلیل و خوار ہونے لگے وفاقی وزیر پاور ڈویثرن ،سیکرٹری پاورڈویثرن نوٹس لیں صارفین کا مطالبہ اسلام اسد محمود چوہدری سب سے منافع بخش کمپنی ائیسکو میں افسران کی ناقص حکمت عملی کی بدولت نیو میٹروں کی خریداری میں مسلسل تاخیر نے صارفین کو شدید پریشانی سے دوبار کر دیا صارفین کی پریشانی تو ایک طرف نیو کنکشن پر مامور افسران واہلکاران بھی پریشان سب ڈویژن آفس میں صارفین اور سٹاف کیساتھ لڑائی جھگڑا معمول بن چکا صارفین کا کہنا ہے کہ یکم جون 2023کو ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے ہیں تین ماہ گزار گئے لیکن ابھی تک میٹر نہیں مل سکے روزانہ کی بنیادی پر سب ڈویژن دفتر کے چکر لگاتے ہیں لیکن میٹر نہیں مل رہے ہماری میڈیا کی توسعت سے وفاقی وزیر پاور ڈویثرن ،سیکرٹری پاور ڈویژن ،چئیرمین پی او ڈی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیسکو سے گزارش ہے کہ وہ میٹروں کی بروقت خریداری میں لیت ولعل کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کریں جن کی اس ناقص حکمت عملی کی بدولت صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے دوسری جانب واپڈا ذرائع نے بتایا کہ 15تاریخ تک تمام سب ڈویژنوں کو میٹروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا
64