56

27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا کراچی گالف کلب میں آغاز

27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا کراچی گالف کلب میں آغاز
کراچی (قوی اخبار)12ستمبر 23:* 27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریف کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم آج کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنھوں نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ میڈیا بریف کے دوران، پیٹرن پاکستان نیوی گالف (ساﺅتھ) کموڈور راشد محمود شیخ نے 13 سے 16ستمبر 2023 تک منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کی اہمیت اور اس کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس سال گالف چیمپئن شپ پروفیشنلز، سینیئر پروفیشنلز، جونیئر پروفیشنلز، امیچورز، سینیئر امیچورز، ویٹرنز، لیڈیز اور جونیئرز کی کیٹیگریز میں کھیلی جائے گی۔ پروفیشنلز اور امیچورز کے 72 ہولز، سینئر پروفیشنلز کے 36 ہولز، ویٹرنز کے 9 ہولز، جبکہ جونیئرز اور لیڈیز کے 18 ہولز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ پروفیشنل اور امیچرز کیٹیگریز کے بالترتیب 72 ہولز اور 54 ہولز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ KGC پروفیشنلز، سینئر اور جونیئر پروفیشنلز کے 36 ہولز اور سینئرز اور لیڈیز کے 18 ہولز میچز جبکہ جونیئرز کیٹیگری ‘A’ اور ‘B’ اور ویٹرنز کے درمیان 9 ہولز میچز کا مقابلہ ہوگا۔پاک بحریہ نے سی این ایس اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز 1995 میں کراچی گالف کلب سے کیا جس کا مقصد پاکستان گالف فیڈریشن کے کلینڈر میں قومی سطح کے گالف مقابلے کی شمولیت تھا۔ تب سے یہ قومی گالف سرکٹ کا ایک باقاعدہ اور بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔ ان مقابلوں کا انعقاد دنیا میں پاکستان کے ایک امن پسند اور کھیلوں سے رغبت والی قوم کے مثبت تاثر کو جلا بخشتا ہے۔ اس سے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔ اس مقابلے کا باقاعدہ انعقاد قومی و بین الاقوامی سطح پرگالف کی ترویج کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا غماز ہے۔مقابلے کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری افسران، اسپانسرز، گالف کے کھلاڑیوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں