129

ھانہ ترنول کا علاقہ شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن گیا

تھانہ ترنول کا علاقہ شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن گیا تھانہ ترنول کی چند میٹر کی مسافت پر دو شہریوں کو چار ڈاکو نے لوٹ لیا
مسلح ڈاکو تین موبائل فون مالیتی ایک لاکھ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل نقدی مالیتی دس ہزارچھین کر فرار ہو گئے پولیس نےمقدمہ درج کر کےتفتیش کا آغاز کر دیا
اسلام آباد( قوی اخبار) تھانہ ترنول کا علاقہ شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن گیا وسیم عباس کے مطابق وہ اپنے بھائی عامر علی کیساتھ ترنول پل سے گزر رہئے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد جو مسلح تھے نےہم کو روک کر تین عدد موبائل فون ،نقدی مالیتی دس ہزار ون ٹو فائیو موٹر سائیکل ،چھین کر فرار ہوگئے میں نے تھانہ ترنول پولیس کو اطلاع دی ترنول پولیس نے میری درخواست پر مقدمہ نمبر662/23جرم 392ت پ درج کر کے نامعلوم ڈکیتوں کی تلاش جاری کردی ترنول کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا آئی جی اسلام آباد نوٹس لیں اور وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے علاقے سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں