58

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےکمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر ٹاسک فورس نے 11 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی۔ (قوی اخبار)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےکمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر
ٹاسک فورس نے 11 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

To day best news
Best news to day

ٹاسک فورس نے راول انکلیو، حیدر ریذیڈنشیا، پارک زمین ٹاؤن، الحرم سٹی، دانیال الحرم بلاک، تعمیر گارڈن، خان بلڈرز، منان سٹی، ملٹی گارڈن فیز- II ، فیصل ٹاؤن فیز۔II اور کیپیٹل سمارٹ سٹی ایکسٹینشن نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر، مین گیٹس، ڈیوائیڈرز، بل بورڈز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی سربرا ہی میں قائم ٹاسک فورس نے چکری روڈ راولپنڈی پر 11 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے راول انکلیو، حیدر ریذیڈنشیا، پارک زمین ٹاؤن، الحرم سٹی، دانیال الحرم بلاک، تعمیر گارڈن، خان بلڈرز، منان سٹی، ملٹی گارڈن فیز- II ، فیصل ٹاؤن فیز۔II اور کیپیٹل سمارٹ سٹی ایکسٹینشن نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر، مین گیٹس، ڈیوائیڈرز،بل بورڈز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار اور سربمہر کر دیا ہے۔ ٹاسک فورس کے سربراہ و ڈی جی آر ڈی اے نے کہا عوام الناس کی شکایات پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی، شہریوں کو ورغلا کی لوٹ مار اور جعلسازی کو روکنے کے کیے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کا تسلسل قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پر ناجائز قبضوں کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ سربراہ ٹاسک فورس و ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے اور آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔ حکام کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و سپانسرز سید نیئر رضا، مسٹر اسامہ عباسی، راجہ۔ شعیب تنویر، راجہ رضوان چراغ، شیخ افتخار احمد عادل، جناب عبدالمنان قدسی، جناب شاہد رضا کو غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ کی وجہ سے پیشگی نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ٹاسک فورس بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب قیوم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آرڈی اے عثمان باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ آرڈی اے ملک وقار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آرڈی اے مہوش نسیم، آرڈی اے سکیم انسپکٹرز، ضلع کونسل انسپکٹر مسٹر حفیظ، ضلع انتظامیہ کے نمائندہ تحصیلدار نعیم اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں