ملک میں بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے راشد عباسی
مری ( قوی اخبار)حکمران عوام کے لیے موت کا فرشتہ بن چکے ہیں حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹی تسلیاں اور دکھاوے کے کام کیے جا رہے ہیں
غریب عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات اور اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت راشد عباسی نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول نا ممکن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے آٹا،چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی ،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے دہاڑی دار مزدور کہاں سے اپنے بچوں کا پیٹ پالے اور کہاں سے بڑے بڑے یوٹیلیٹی بل ادا کرے معاشی بد حالی کی وجہ سے ملک میں خود کشی کا رجحان تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے جو حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے جبکہ اسٹریٹ کرائمز بھی حد سے بڑھ گئے ہیں جسے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں حکومت دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دے تا کہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر آسکے راشد عباسی نے ملکی معاشی حالات کے پیش نظر تمام مخیر و کاروباری حضرات و اہل استطاعت سے استدعا کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھوک و افلاس کے خاتمے کیلئے اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور مستحق افراد کی مالی امداد کریں اور آخر میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لیے اشیائے خوردونوش کی اوپن مارکیٹ میں قیمتیں کم کرے مہنگائی، بےروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات وقت کا اہم تقاضا ہیں غریب کو جینے کے لیۓ بنیادی حقوق دیے جائیں