56

پی آئی ڈی کے CVE میڈیا سیل کے پالیسی ورکنگ گروپ کاپہلا اجلاس

پی آئی ڈی کے CVE میڈیا سیل کے پالیسی ورکنگ گروپ کاپہلا اجلاس
اسلام آباد(قوی اخبار )21 ستمبر، 2023: اسلام آباد میں معروف تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم میڈیا سیل(CVE Media Cell)کے پالیسی ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔اس ورکنگ گروپ کی تشکیل سے(CVE Media Cell) کی تحقیقی صلاحیت میں اضافہ ہوگااور وزارت اطلاعات و نشریات کی پرُ تشددوانتہا پسندی کوروکنے کی کوششوں پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ہوم پبلسٹی رئیسہ عادل نے کی اور اس میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد شبیر نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔Today news اجلاس میں سمیت مختلف اداروں اور انسٹیٹیوٹ سے بڑی تعداد میں سینئر رسرچرز اور پالیسی ایکسپرٹ نے شرکت کی۔نامور شرکاء میں Sustainable Development Policy Institute سے ڈاکٹر شفقت منیر، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد سے ڈاکٹر طلعت شبیر، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز سے محترمہ ریما شوکت، Center for Aerospace and Security Studies سے اسد اللہ خان، Tabadlabسے شہاب صدیقی، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے نوفیل شاہ رخ، سوشل پروٹیکشن ریسورس سینٹر سے علیشبا نعیم اور Islamabad Policy Research Instituteسے حسن احمد شامل تھے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں