Today news 92

سوئی ناردرن اور نیب کے زیر اہتمام انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر سیمینار اور واک کا اہتمام

اسلام آباد (

Today news
Best news
قوی اخبار)سوئی ناردرن اور نیب کے زیر اہتمام انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر سیمینار اور واک کا اہتمام سوئی ناردرن اور نیب کے زیر اہتمام انسدادِ بدعنوانی کے موضوع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن عامر طفیل نے کہا کہ سوئی ناردرن بدعنوانی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کی جاتی رہتی ہے۔ ایم ڈی سوئی ناردرن نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سوئی ناردرن نیب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیب لاہور عمران سہیل نے کہا کہ نیب کا مقصد بدعنوانی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ سماجی نظام کو بھی متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی بدعنوانی کا سب سے بڑا شکار ہوتا ہے اس لیے نیب اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم پر عمل پیرا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عطیہ عظمت نے حاضرین کو نیب کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی۔ تقریب میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) ارباب ثاقب سمیت کمپنی کی سینیئر مینجمنٹ نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں