گوجرخان(قوی اخبار)گوجرخان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر نوتعینات ٹریفک پولیس انسپکٹر کی بڑی کارروائیاں،متعددڈمپرز،رکشہ،موٹرسائیکلز وغیرہ کے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے شہری اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ بنا سکتے، کسی قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک پولیس انسپکٹر حسن ظہور، اہل علاقہ کی جانب سے ٹریفک پولیس وارڈنز کے حالیہ آپریشن کا بھرپور خیر مقدم، بڑی گاڑیوں کا داخلہ دن کے وقت سختی سے ممنوع ہے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے اہل علاقہ کا مطالبہ، بار بار بھاری جرمانے عائد کیے جانے پر شہری سی پی او راولپنڈی کے پاس پہنچ گیا، ٹریفک پولیس انسپکٹر حسن ظہور کے گوجرخان سے تبادلہ کی درخواست دے دی، تفصیلات کے مطابق گوجرخان ٹریفک پولیس وارڈنز نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا، ریلوے روڈ، مین بازار سمیت سٹی کے اندر بڑی گاڑیوں کے داخلہ پر دن کے اوقات میں پابندی عائد ہونے کے باوجود جو گاڑیاں داخل ہو کر ٹریفک مسائل کا سبب بن رہیں تھیں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے حالیہ آپریشن نوتعینات انسپکٹر حسن ظہور کے انڈر سرانجام دیا گیا جس کے بعد انسپکٹر حسن ظہور پر کافی زیادہ پریشر ڈالا گیا کہ وہ اس کام کو بند کر دیں تاہم حسن ظہور کی دیانت داری اور فرض شناسی کے آگے کسی کی ایک نہ چلی، بعدازاں ایک ڈمپر کا ڈرائیور انسپکٹر حسن ظہور کی شکایت لے کر سی پی او کی کھلی کچہری پہنچ گیا جہاں اس نے سی پی او راولپنڈی کو بتایا کہ مذکورہ انسپکٹر بھاری جرمانے بار بار عائد کر رہا ہے جن کا کوئی جواز نہیں بنتا لہذا اس کا فوری طور پر گوجرخان سے تبادلہ کیا جائے، دوسری جانب ریلوے روڈ کے تاجروں نے دن کے اوقات میں ڈمپرز داخل ہونے سے روکنے پر جو کارروائیاں نوتعینات انسپکٹر حسن ظہور کی جانب سے عمل میں لائی گئیں ان پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ یونہی بلاتفریق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے
111