اسلام آباد( قوی اخبار)کوئٹہ میں منشیات اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران اے این ایف کے 3 جوان زخمی۔اے این ایف ٹیم نے مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی اہل علاقہ کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف شکایت کے نتیجے میں کی گئی۔ملزمان ہوٹل کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتے تھے۔دوران کارروائی ملزمان نے اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران اے این ایف کے 3 جوان زخمی ہوئے۔ملزمان کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والے ایک ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ملزمان منشیات کا بیگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بیگ چیک کرنے پر 4 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
104