60

افسران کی انوکھی منطق سائلین حصول میٹروں کیلئے سب ڈویژن دفاتر میں ذلیل وخوار فیڈر زانچارجزریکوائری پر مامور

افسران کی انوکھی منطق سائلین حصول میٹروں کیلئے سب ڈویژن دفاتر میں ذلیل وخوار فیڈر زانچارجزکو ریکوائری پر مامور

ریکوائری سٹاف کو پورا کرنے کی بجائے آئیسکو افسران نے فیڈرز انچارجز کو بھی کرنٹ اور ڈیڈ ڈی فالٹر اکاؤنٹ نمبر کی ریکوائری پر لگا دیا

تعمیل حکم تو فیڈرز انچارجز کی طرف سے تو جاری ہے لیکن صارفین کے دیگر مسائل میں اضافہ دبے پاؤں افسران سے ریکوائری سٹاف میں اضافے کامطالبہ

اسلام آباد قوی اخبار

آئیسکو افسران نے بجلی چوروں اور ڈس کنکٹ میٹروں پر واجبات کی ریکوائری کیلئے ریکوائری سٹاف کی کمی کو پورا کرتے ہوئے فیڈرز انچارج کو فیڈر چلانے کیساتھ ریکوائری کی اضافی زمہ داری سونپ دی گئی فیڈر انچارجز کو ریکوائری کی اضافی زمہ داری کی وجہ سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا صارفین پہلے ہی میٹر نہ دستیاب ہونے کو رونا رو رہے تھے اب میٹر تو آگئے لیکن فیڈر انچارج سائیڈوں پر ہیں جسکی وجہ سے فیڈر پر فالٹ اور نیو کنکشن کے مسائل میں اضافہ ہونےلگا جہاں پر افسران کے احکامات سے فیڈرز انچارج پریشان ہیں وہی پر صارفین بھی حصول نیو کنکشن کے حوالے سے سخت پریشانی کا شکار ہیں آئیسکو فیڈرز انچارج اور صارفین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فیڈرز انچارجز کی جگہ ریکوائری کیلئے نئی بھرتی کی جائے تاکہ صارفین کی پریشانی میں کمی واقع ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں