81

گیس چوروں کیخلاف چلائی کی مہم کے دوران 188کنکشن منقطع 80لاکھ کے جرمانے

اسلام آباد( قوی اخبار)
گیس چوری کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 188گیس کنکشن منقطع،277 انڈر بلنگ کیسزپروسیسڈکئے گئے اور 80 لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد
سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 188گیس کنکشن منقطع کردیے، 277 انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 80لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔اہور ریجن نے گیس چوری کا منصوبہ ناکام بنا دیا، غیرقانونی300 فٹ طویل بچھائی گئی فیک لائن منقطع سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر10گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر09 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ40 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اوردس لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر08، گیس کے غیر قانونی استعمال پر03کنکشن منقطع کیے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 18گیس کنکشن منقطع کیے اور کمپریسر کے استعمال پر12 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ06انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے۔ شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر 21کنکشن منقطع کردیے گئے جبکہ 66انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 47کنکشن منقطع کیے گئے اوردس لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے05 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ مردان میں گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 04کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ100 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 18لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔سیالکوٹ میں کمپریسر کے استعمال پرتین گیس کنکشن جبکہ غیر قانونی استعمال پر دو کنکشن منقطع کیے گئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 1لاکھ20 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔سرگودھا میں 28 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 149انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے14 میٹر غیر قانو نی استعمال پر اورکمپریسر کے استعمال پر 06 میٹرز منقطع کئے گئے اور10لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران تین کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر06 گیس کنکشن منقطع کئے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر04،کمپریسر کے استعمال پر 03میٹرز منقطع کئے گئے اور 23 انڈر بلنگ کیسزپروسیس کئے گئے۔مزید برآں لاہور میں ایک اور بڑی کاروائی کی گئی تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن نے ڈوبن پورہ، سبزہ زار کے علاقے سے گلی میں 300 فٹ بچھائی گئی فیک لائین پکڑ لی، جس کو گیس مین لائن سے منسلک کرکے گیس چوری کا منصوبہ تھا جسے بروقت کارروائی کرکے لاہور ریجن کی ٹیموں نے موقع سے کھدائی کرکے نکال لیا گیا ہے۔ اورگیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں