60

نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہاجلاس میں شہباز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہباز شریک

لاہور (قوی اخبار) نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا
پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا
نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے، شہبازشریف
معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے،معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا، شہبازشریف ،نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے،نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے، شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا
شہبازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایات کی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں